اونچی دکان پھیکا پکوان: فائیواور فورسٹار ہوٹلوں سے زائد المیعادمصالحہ جات، ناقص سبزیاں برآمد، 5کو جرمانے

  اونچی دکان پھیکا پکوان: فائیواور فورسٹار ہوٹلوں سے زائد المیعادمصالحہ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک ہی معیار، تما م چھوٹے بڑے کاروبار پر قوانین کا یکساں نفاذ کر دیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرصوبہ بھر میں فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کا آغازپنجاب بھر کے 24 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر5 کوبھاری جرمانے عائدلاہورمیں 13، فیصل آباد3، راولپنڈی 4، گجرانوالہ 3 اورملتان میں ایک ہوٹل کی چیکنگ کی گئی زائدالمیعاد مصالحہ جات، غیر معیاری سٹوریج اورگلی سڑی سبزیوں کے استعمال پرکارروائیاں کی گئیں۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 19 ہوٹلوں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور یکساں میرٹ پر کارروائیاں کر رہے ہیں حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق قوانین کا نفاذ ہر چھوٹے بڑے بزنس پر ایک جیسا ہونے سے تبدیلی آئی ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مذید کہا کہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف حفظان صحت اصولوں کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -