آئس فیکٹری سے ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر منیجرسمیت 5ملازم گرفتار

  آئس فیکٹری سے ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر منیجرسمیت 5ملازم گرفتار

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈ ی سی لاہور اصغر جو ئیہ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 72،اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے بھاٹی گیٹ کے علاقوں میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اورواٹر ٹینکر کا جائزہ لیا۔اے سی شالیمار کا یو سی 33، 37، 46 اور 52 نے دور ہ کیا۔ کراؤن ریزارٹ جلو اور عزیز میموریل سکول سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرایف آئی آر کا اندراج کروایا، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 گارڈن زون میں ڈینگی ان ڈور سرویلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،انہوں نے ڈی ڈی ایچ او گلبرگ کو ایل ایس پی ثنا اور ثوبیہ کی جواب طلبی کرنے کی ہدایت کی اور ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے ایک گھر کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے آئس انڈی گو فیکٹری ملتان روڈ مراکہ کا دورہ کیا، فیکٹری کے 05 پوائنٹس سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی، صفائی کی صورت حال ناقص پائی گئی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے خود جاکر چھتوں کا بھی دورہ کیا اور 05 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایک مینجر ایڈمن، مینجر ٹیکنیکل، 03 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔ڈینگی ٹیم کے ساتھ مزاحمت پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا۔

اے سی رائیونڈ نے کہا کہ ایک دن کے اندر اندر صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی مہلت دے دی، ورنہ فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا.۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -