نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن گلبرگ میں کرپشن کے خلا ف سیمینار

نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن گلبرگ میں کرپشن کے خلا ف سیمینار

  

لاہور(سٹی رپورٹر)نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن گلبرگ میں کرپشن کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قریشی،رجسٹرار جمیل مرتضیٰ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر سید روزی رضوی نے کہا کہ کرپشن آکاش بیل کی طرح ایک لعنت ہے۔

جو اگر کسی معاشرے میں آگرے تو ایک شاخ سے اگلی شاخ کو جکڑ جاتی ہے،یہاں تک کہ معاشرہ کی اخلاقی صحت کے محافظ مذہبی اور تعلیمی ادارے بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں آج ہمیں سیر سید احمد خان،محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے فکر و افکار کی کثرت سے ضرورت ہے جس پر عمل کرکے روشن اور پاک پاکستان بنا سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -