زلزلے اور قدرتی آفات اللہ کی طرسے وارننگ ہیں،ملک نعیم

زلزلے اور قدرتی آفات اللہ کی طرسے وارننگ ہیں،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ بازارصداں کارا ملک نعیم نے ملک کے مختلف حصوں میں آنیوالے زلزلے کو اپنے اعمال کانتیجہ قراردیتے ہوئے ایک وارننگ قراردیاہے۔،انہوں نے کہا کہ اللہ کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔

پاکستان میں آئے روز زلزلے سیلاب، ڈینگی اور دیگر آفات دین کی دوری کیوجہ سے ہیں ہم اسلامی ملک کے شہری ہونے کے باوجود ملاوٹ،رشوت اور دوسری ایسی برائیوں میں گھرے ہیں جوگناہ ہیں اسلئے اللہ تعالیٰ مکمل تباہی سے پہلے ہمیں وارننگ دیتاہے۔

، کشمیر میں مودی کے مظالم کوپچاس روزگزرگئے اور ہم خاموش بیٹھے ہیں اس لئے اللہ نے ہمیں خبردار کیا ہے کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا غلط ہے۔ قدرتی آفات غفلت میں پھنسے لوگوں کو جگانے کیلئے آتی ہیں لیکن پھر بھی لوگ گناہوں سے باز نہیں آرہے۔