ایل ڈی اے کی غیر قانونی قابضین کے خلافمہم میں تیزی

  ایل ڈی اے کی غیر قانونی قابضین کے خلافمہم میں تیزی

  

لاھور(اپنے نمائندے سے) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی قابضین کے خلا ف مہم تیز کر دی ہے-ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ذاتی نگرانی میں آئندہ ہفتے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکوں میں واقع کروڑوں روپے مالیت کے پانچ پلاٹوں کو ناجائز قبضے سے واگزا کروانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں -یہ پلاٹ واگزار کرواکر ایل ڈی اے کے پلاٹ بینک میں شامل کئے جائیں گے-دریں اثناء ایل ڈی اے کے عملے نے ایچ ٹوبلاک جوہر ٹاؤن میں پانچ پانچ مرلے کے دو پلاٹوں نمبر44اور45پر تعمیر شدہ مکان مسمار کر دیااور قبضہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -