اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے اور ایل ڈی اے میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

  اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے اور ایل ڈی اے میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

  

لاھور(اپنے نمائندے سے)پارکس کی تعمیر و مرمت میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف، پی ایچ اے میں ورک چارج ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ایچ کے ڈائریکٹرز کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انجینئرنگ سلیم اقبال پر اثاثہ جات کا الزام ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ہارٹی کلچر فرحت عباس، ڈائریکٹر فنانس کو بھی طلب کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے تمام پارکس کا دوسال کا ریکارڈاور ورک چارج ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے افضل نامی شخص کی درخواست پر ایل ڈی اے کے سابق ملازمین کی خرد برد کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -