وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کریں،عزیز ظفر آزاد

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کریں،عزیز ظفر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پاکستانی قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد نے کہا ہے کہ قومی غیرت و وقار کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی زبان اردو میں خطاب کرکے کشمیر کا مقدمہ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پرزور مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس جرات سے امریکی صدر کے سامنے کشمیر پر اپنا موقف پیش کیا ہے اسی طرح وہ جنرل اسمبلی میں قومی زبان میں اقوام عالم سے خطاب کریں۔ امت مسلمہ اس وقت قیادت کے بحران سے دوچار ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی قوت ہونے کی حیثیت سے اس خلا کو پر کرنے کیلئے صریح الحرکت سفارتی ٹاسک فورس بنائے۔ شیطانی اتحاد و ثلاثہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے اسلامی اتحادی تنظیموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کے سفیر کے ظور پر اپنا کردار ادا کرکے پوری دنیا میں ظلم و ستم کا شکار ہونے والے مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے۔