مصباح الحق کا دنیائے کرکٹ سے ڈو مور کا مطالبہ

مصباح الحق کا دنیائے کرکٹ سے ڈو مور کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دنیائے کرکٹ سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔پاک سری لنکا سیریز سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں حالات ایسے بن گئے ہیں کہ کہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن کرکٹ کو متاثر نہیں ہوچاہیے، کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد دیگر ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں، اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا الگ لطف ہے یہاں کے لوگوں کو اچھی کرکٹ سے محروم نہیں رکھنا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے میں بطور کھلاڑی کھیلتا تھا لیکن اب زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم میں کوالٹی کوکنٹرول اور کوانٹٹی کو بہترکیاگیاہے پی سی بی کے نئے نظام کا مقصد اچھی کوالٹی کو سامنے لانا ہے جب کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے غیر جانبدار مدد بھی لی جائے گی۔