نیشنل سٹیڈیم میں سخت سیکورٹی انتظامات‘ اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند

نیشنل سٹیڈیم میں سخت سیکورٹی انتظامات‘ اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ کارساز روڈ،اسٹیڈم روڈ، ڈالمیا روڈ پر غیر ضروری سڑکوں اور گلیوں کو بند رکھا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم اوراس کے اطراف میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پلان کے تحت عمل کیا جائے گا، ٹریفک پولیس اہلکار میچ کے آغاز سے اختتام تک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے لے موجود ہوں گے۔خیال رہے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فل ڈریس ریہرسل اور کمانڈوز کی سیکیورٹی ڈرل بھی دیکھی۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے کہا کہ میچز کے دوران شائقین کی سہولت کے لئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے ہیں۔ بند سڑکوں کے لئے متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا معرکہ شروع ہونے کو ہے۔ سیکیورٹی انتظامات اور دیگر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ڈجی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ فل ڈریس ریہرسل اور کمانڈوز کی سیکیورٹی ڈرل بھی دیکھی۔انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ہائی ڈیفی نیشن کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور گراونڈ سیکیورٹی کا معائنہ بھی کیا۔ڈی جی رینجرز نے وی وی آئی پی باکسز اور چیئرمین باکس کا معائنہ بھی کیا۔سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز کرنل رفیق نے بھی ڈی آئی جی ایست عامر فاروقی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ٹریفک پولیس کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ تین دن میچز ہوں گے جن کے لئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پارکنگ ایریا سے شٹل سروس چلے گی جو اسٹیڈیم کے قریب لے جائے گی جہاں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ اسٹیڈیم جانے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے متبادل روٹس بنائے گئے ہیں۔ صرف علاقہ مکین اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جاسکیں گے۔واضح رہے کہ میچ کے اوقات دوپہر 3 سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔میچ سے تین گھنٹے قبل روٹس کو بند کیا جائے گا۔