پی سی بی نے پہلے ون ڈے کیلئے تعلیمی اداروں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے پہلے ون ڈے کیلئے تعلیمی اداروں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

  

کراچی(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں پہلے ون ڈے کیلئے تعلیمی اداروں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق پی سی بی ترجمان نے بھی کردی ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کو آسان نہیں سمجھ رہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی پر پی سی بی کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر بطور کپتان یہ ان کی پہلی سیریز ہوگی۔#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -