روشن آراء پر ظلم کرنے والے بھائیوں کوسخت سزادی جائے‘ شوبزشخصیات

روشن آراء پر ظلم کرنے والے بھائیوں کوسخت سزادی جائے‘ شوبزشخصیات

  

لاہور (فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات لاہورکے علاقے ملت پارک میں سگے بھائیوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی ایم اے پاس لڑکی روشن آراء کے حق میں بول پڑے۔یاد رہے کہ لڑکی بھائیوں نے جادو ٹونہ کا بہانہ بنا کر لڑکی کو برہنہ گھر کے ایک کمرے میں بند کیا ہوا تھاپولیس نے پڑوسی کی شکایت پر لڑکی کو بازیاب کرواکے اس کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔شوبز شخصیات کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسے ظالم درندوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت نہ کرسکے۔ عورت ماں، بہن اور بیٹی کے روپ میں ایک خوبصورت ترین رشتہ ہے،چودہ سو سال پہلے عورتوں کو معاشرے میں کوئی مقام نہیں دیا جاتا تھا مگر دین اسلام نے عورت کو بڑے عزت و احترام کا درجہ دیا گیا ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے ایک مظلوم عورت پر تشددکی شدید مذمت کی ہے۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اسماء عزیز نے پسند کی شادی کی اور اس سے جو بھی غلطی ہوئی ہم اس بحث میں نہیں پڑتے،ہر انسان اپنے اچھے اور برے عمل کا جواب دہ خود ہے مگر کسی پر ظلم ہوتا دیکھ کر مسلمان کا خاموش رہنا اسکا شیوہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھائیوں نے اپنی سگی بہن کے ساتھ جس قدر ذلت آمیز سلوک کیا ہے اس پر اسے کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔جبکہ امریکہ میں مقیم اداکارہ بندیا نے کہا کہ ایسے افراد کو نشان عبرت بنانے کے لئے انہیں بھی سرعام سڑکوں پر رقص کروا کے ان کے بال کاٹنے چاہیے تاکہ پھر کسی کو کسی پر ظلم کرنے کا تصور بھی نہ ہو۔

مزید :

کلچر -