ہیوی بائیک پر سواری کرنا بہت اچھا لگتا ہے،رابی پیرزادہ

ہیوی بائیک پر سواری کرنا بہت اچھا لگتا ہے،رابی پیرزادہ
 ہیوی بائیک پر سواری کرنا بہت اچھا لگتا ہے،رابی پیرزادہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہیوی بائیک پر سواری کرنا ہمیشہ سے جنون رہاہے اور جب اس کو چلاتی ہوں تو بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور گلوکارہ و ہوسٹ رابی پیرزادہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی کو ایکشن میں رکھا ہے اس لیئے میرے خیالات اور میرے معمولات زرا ہٹ کر ہیں اس پر بہت سارے لوگوں کو اعتراضات بھی ہوتے ہیں مگر میں ان اعتراضات کو پرسے پھینک کر اپنی مستی میں اپنی ڈگرپر چلتی رہتی ہوں۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ میں مغرور ہوں اور اپنی من مانی کرتی ہوں کیونکہ میں صرف اچھے کا سوچتی ہوں میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میں سب کے لیئے اچھا کروں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف ڈٹ جاؤں میرے ا س فعل سے کچھ لوگ گھبرا جاتے ہیں اور اپنی بدحواسی میں میرے خلاف بیان بازی شروع کر دیتے ہیں۔رابی پیرزادہ نے مذید بتایاکہ ہوٹنگ،سنگنگ اور سوشل ورک میرا پیشن ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتی دوسروں سے مختلف نظر آنے کے لیئے میں اپنے سٹائل اور لک پر خاص توجہ دیتی ہوں اس لیئے آج اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے شومیں اپنی نئی لک کے ساتھ شرکت کررہی ہوں ان کے پرستار انہیں اس نئی لک میں سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -