سعدیہ خان کی فلم ورلڈ میں انٹری”ہم تم اجنبی“کے اہم کردار میں کاست

سعدیہ خان کی فلم ورلڈ میں انٹری”ہم تم اجنبی“کے اہم کردار میں کاست
 سعدیہ خان کی فلم ورلڈ میں انٹری”ہم تم اجنبی“کے اہم کردار میں کاست

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سعدیہ خان کو سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بنائی جانے والی”ہم تم اجنبی“ کے اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔سعدیہ خان میکال ذوالفقار کے مقابل کام کریں گی۔یہ فلم ماضی کے معروف اداکار شاہد حمید پروڈیوس کررہے ہیں جس کی ڈائریکشن ان کے بیٹے کامران شاہد دے رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم دو سال سے زیر تکمیل ہے جس میں بے شمار کام کررہے ہیں۔سعدیہ خان بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں لیکن سلور سکرین پر ان کا یہ پہلا قدم ہے۔

مزید :

کلچر -