معروف لوک گلوکارسائیں ظہور بھی صوفی سٹوڈیو سیز 2 کا حصہ بن گئے

معروف لوک گلوکارسائیں ظہور بھی صوفی سٹوڈیو سیز 2 کا حصہ بن گئے
 معروف لوک گلوکارسائیں ظہور بھی صوفی سٹوڈیو سیز 2 کا حصہ بن گئے

  

لاہور (فلم رپورٹر)صوفی سٹوڈیو میں گلوکاروں کی دلچسپی،سائیں ظہور بھی سیزن 2 کا حصہ بن گئے،جلد ریکارڈنگ کا آغاز کیا جائے گا صوفی سٹوڈیو سیزن 1 کی کامیابی دیکھتے ہوئے بہت سارے گلوکاروں نے سیزن 2 کا حصہ بننے کے لیئے رابطے کر لیئے ہیں گذشتہ دنوں سیزن 2 کے لیئے گلوکارہ ربیعہ منہاس اور سائرہ نسیم کے گانوں کی ریکارڈنگز مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے معروف صوفی فوک گلوکار سائیں ظہور نے بھی اس کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز سائیں ظہور اور شیرمیاندادخان کی ملاقات ہوئی جس میں ان کے مشترکہ صوفی گیت ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اس موقع پر صوفی سٹوڈیوسیزن2 کے کوآرڈینیٹر قیصر ندیم گڈو بھی موجود تھے۔ایک ملاقات کے دوران کوآرڈینیٹر قیصر ندیم گڈو نے بتایاکہ فنکاروں کا جوق درجوق رابطہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ صوفی سٹوڈیو مقبولیت حاصل کر چکاہے جلد اور بھی معروف گلوکار اس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کے ڈی او پی عمران یونس ہیں۔

مزید :

کلچر -