الحمراء میں ”غازیوں کے ساتھ“،”شہداء کے نام“ ایک شام کاانعقاد

  الحمراء میں ”غازیوں کے ساتھ“،”شہداء کے نام“ ایک شام کاانعقاد
   الحمراء میں ”غازیوں کے ساتھ“،”شہداء کے نام“ ایک شام کاانعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ایک پروگرام ”غازیوں کے ہمراہ“،”شہداء کے نام“کا انعقاد ہوا۔پروگرام میں شہداء کی فیملیز اور غازیوں کو ایوارڈ سے نواز گیا۔”دفاع پاکستان ایوارڈ“ کی تقریب میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت میاں محمد اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے۔انھوں نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں مثالی حوصلہ کی مالک ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کے بہادر سپورتوں کی قربانیاں لازوال ہیں، یہ شہد اء ہماری عظمت کی علامت ہیں،اس قوم نے ہر شعبے میں ہیروز پیدا کئے ہیں، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے دفاع کی خاطر شیر کی موت مرنا پسند کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے اپنے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے غازیوں کی عظمت کو بھی سراہ رہی ہے،شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

”دفاع پاکستان ایوارڈ“لاہورآرٹس کونسل اور سرفروشان پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کی مشترکہ پیش کش تھی جس میں شہداء کی فیملیز اور غازیوں کو ایوارڈ سے نواز گیا۔ملک کے نامور گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔لوگوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور لاہورآرٹس کونسل کی اس کاوش کو بھرپور پذیرائی بخشی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس پروگرام کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،الحمراء نے اس حوالے سے فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وطن عزیر کی تعمیر وترقی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اپنے عظیم رہنماؤں کی سوچ وفکر کو مشعل راہ بنا تے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، الحمراء آرٹس کونسل ادب وثقافت کے فروغ کے ذریعے مثبت سماجی ومعاشرتی ترقی میں اپنا کلیدی کردارادا کر تی رہے گی۔

مزید :

کلچر -