تاجروں کا مہمند چیمبر آف کامرس کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار

      تاجروں کا مہمند چیمبر آف کامرس کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مہمند چیمبر آف کامرس کے نام نہاد انتخابات پر مقامی تاجروں کی شدید تحفظات کا اظہار۔ منتخب شدہ عہدیداروں کا ضلع مہمند میں انڈسٹری اور نہ کوئی تجارت ہے۔ جبکہ مقامی تاجر برادری کے مشکلات سے آگاہ تک نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی تاجر برادری کے رہنماؤں عبدالکبیر خان، ارشد خان و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ مہمند چیمبر کا نام استعمال کر کے سالانہ بنیادوں پر اپنے کام نکلواتے ہیں۔ کیونکہ اب تو فاٹا ختم ہو چکا ہے۔ اور یہ فاٹا کی صنعتی ترقی، بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے روزگار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حاجی غلام نبی اور عدنان کو کسی نے بلا مقابلا منتخب کیا ہے یہ ٹوپی ڈرامہ بند ہو نا چاہئے۔ مہمند کے مقامی تاجر برادری کی مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات ہونے چاہئے۔ اور چیمبر میں مقامی تاجروں کو نمائندگی دینی چاہئے۔ تاکہ یہاں کی تاجر برادری کے مسائل و مشکلات کو بہتر طریقے سے حل کر سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -