رستم میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

رستم میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  

رستم(نمائندہ پاکستان) کشمیر ایکشن کمیٹی تحصیل رستم کے زیر اہتمام رستم میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی، ریلی میں علاقہ عمائدین، تاجر برادری، طلباءاور سول سوسائٹی کے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاءنے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے تھے جس پر کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے، ایک ریلی شرین خان چوک اور دوسری ریلی ہائی سکول رستم سے شروع ہوئی دونوں ریلیاں رستم مین چوک پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ایکشن کمیٹی ضلع مردان کے چیئرمین حاجی شفیق الرحمان،تحصیل رستم کے چیئرمین محمدخالدعاصم، سابق ناظم سجاد سید، سابق کونسلر سید منیر، جماعت اسلامی کے رہنماءزیب عالم بابو، مزدور یونین کے صدر قلندر خان اور دیگر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی وجہ سے وہاں کے مسلمان بھائی بہنوں کو خوراک مریضوں کو ادویات کے سہولیات میسر نہیں بحیثیت مسلمان قوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے کشمیر کے نہتے مسلمان آزادی کے اس جنگ اکیلے نہیں پوری دنیا بالخصوص پاکستان کے عیور مسلمان کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کڑی ہے کشمیر کسی صورت غیروں کے قبضے میں قبول نہیں کرینگے اقوام متحدہ کشمیر میں جاری کرفیو اور وہاں پر بھارتی فوج کے مسلمانوں پرظلم و ستم کا فوری ایکشن لے لیں تاکہ کشمیر کے مسلمان سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -