پبی ،ٹریفک کے تین مختلف حا دثات میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی

  پبی ،ٹریفک کے تین مختلف حا دثات میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ٹریفک کے تین مختلف حا دثات میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو ئے حاد ثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو پہنچا ئیں پہلا حا دثہ تارو جبہ کے قریب روڈ پرتیزرفتاری کے باعث پیش آیا ایک موٹر سائیکل سوارروڈ پر گر گیا جس سے دو افراد نجیب اللہ عمر تیس سال اور عبداللہ عمر 24 سا کناناسپین کا نڑے چراٹ زخمی ہوئے دوسرا حا دثہ پبی سٹیشن میں جی ٹی روڈ پرمرحبا ہوٹل کے سامنے ہوا ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوارروڈ پر گر ا جس محمدآیاز زخمی ہوئے تیسرا حا دثہ ازاخیل بالا سٹاپ پر جی ٹی روڈ ہواجہاں پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا۔جس کے نتیجے میں ایک بچہ عدنان خان عمر 7 سال سکنہ چوکی ممریز زخمی ہواحاد ثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو پہنچا ئیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -