تمام اساتذہ اپنی کلاسوں میں حاضری اور بروقت سمسٹرکو یقینی بنائیں ، وی سی گومل

  تمام اساتذہ اپنی کلاسوں میں حاضری اور بروقت سمسٹرکو یقینی بنائیں ، وی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی زیر صدارت چیئر مین کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرا رطارق محمود ،تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز، چیئرمین،پرنسپلز نے اور ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی کلاسوںمیں حاضری اور بروقت سمسٹر کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ میرے نزدیک استاد کا کلاس نہ لینا سب سے بڑا جرم ہے۔ کلاسیں نہ لینے والے اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پروائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے ڈین اور چیئرمینوں کو سختی سے ہدایت جاری کیں کہ ہر شعبہ کا ڈین ہفتہ میں ایک سے دو فعہ کلاسوں کا دورہ کرے گا اور اساتذہ کو چیک کرکے رپورٹ دے گا اور اسی طرح چیئرمین بھی ہفتہ میں چار سے پانچ دفعہ کلاسوں کا دورہ کرینگے اور اساتذہ کی رپورٹ علیحدہ جمع کروائیں گے اور تمام ڈین ، ڈائریکٹرز ،چیئر مین اور خصوصا اساتذہ اکیڈمک کلینڈ ر پر سخت سے عمل کریںتاکہ سمسٹر اپنے مقررہ وقت میں اختتام پزید ہو۔میرے آنے سے اکیڈمک کلینڈر پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے تین سمسٹر پیچھے چل رہے تھے مگر خوشی ہے کہ تمام فیکلٹی ممبران نے اس پر سخت سے عملدرآمد کیا اور آج ہمارا سمسٹر اکیڈمک کلینڈر کے ساتھ ساتھ چل رہاہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے بی ایس آنرز میں کمپری ہنسو ایگزام شروع کرنے کی ہدایت بھی دیں۔ میٹنگ میں پرووسٹ نے ممبران کو نئے آنےوالے طلباءکےلئے ہاسٹل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ میٹنگ میں گزشتہ دنوں ناگہانی وفات پانے والے طالب علم عمران اور پراجیکٹ ڈائریکٹراعظم خان علی زئی کی جوانسا لہ بیٹی کی وفات پرایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کےلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی۔