مردان ،سودی کاروبار اور آئس کیخلاف گرینڈ آپریشن ،7 گرفتار

مردان ،سودی کاروبار اور آئس کیخلاف گرینڈ آپریشن ،7 گرفتار

  

مردان( بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان سجادخان کے احکامات پرپولیس نے لینڈ مافیا ، سودی کاروبار اور آئس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرکے7مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیا تھانہ لوندخوڑکے علاقے کاروباری لین دین کی آڑ میں سودی دھندہ کرنے 2ملزمان نعیم اور نور محمد جبکہ علاقہ تھانہ تخت بھائی میں 4ملزمان رئیس ،سجاد ،سراج الدین ، ناصراورلینڈ مافیا میں ملوث ملزم مصری خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ لوندخوڑ اور تھانہ تخت بھائی میں لینڈ مافیا اور سود ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اسی تھانہ ہوتی پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہری کے مکان پرزبردستی قبضہ کرنے والے مبینہ ملزم مہر محمد کو گرفتار کر لیا تھانہ رستم پولیس نے دومبینہ منشیات فروش قیصر سے دو کلوگرام چرس اور نصیر خان نامی مبینہ ملزم سے 700 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -