پبی ،نوشہرہ خویشگی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پبی ،نوشہرہ خویشگی میں کھلی کچہری کا انعقاد

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے گورنمنٹ میڈل سکول نوشہرہ خوشگی بالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل بیان کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان, ایم پی اے ابراہیم خٹک, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ , پولیس, میڈیا نمائندے اور ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے عوام نے بجلی, گیس, سڑکوں, پینے کے صاف پانی, سکولوں کے متعلق, تجاوزات, پولیس, ریونیو اور دیگر اہم مسائل پیش کئیے. ڈپٹی کمشنر صاحب نے عوام کے مسائل غور سے سنے کچھ مسائل حل کرنے کے لیے ایم اے ابراہیم خٹک اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی سربراہی میں شاملات کی تقسیم کے لیےایک کمشن بنایا۔ تاکہ گاوں کے ہر گھرانے کو اپنا اپنا جائیز حصہ مل سکے آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خان نے شرکاءکو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا. اور مذکورہ مسائل کے حل کے لیے دوبارہ کچھ عرصے بعد جائزہ بھی لیا جائے گا کہ کس حد تک مسائل حل ہوچکے ہیں.انہو ں نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے عوام الناس کے ہر وقت کھلے ہیں. جس پر علاقے کے لوگوں نے اطمینان کا اظہارکیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -