عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا ہے، سینیٹر عطاء الرحمان

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا ہے، سینیٹر عطاء الرحمان

  

صوابی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام(ف) صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے واضح کر دیا ہے کہ مدارس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے پانچ اکتوبر کو پشاور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مدارس کے مہتممین کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے علاوہ صوبے کے جید علماء کرام خصوصی شرکت کرینگے۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حکومت اقتدار میں آتی ہے وہ اپنی پالیسیاں مرتب کر کے اس کی روشنی میں فیصلے صادر کر تی ہے جب کہ حکومت خود ان فیصلوں پر عمل در آمد نہیں کر تی ہے بلکہ اس کا الزام علماء پر عائد کر تی ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے اس خصوصی اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے موقف کااظہار کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے سودا کیا ہے عملاً کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اور اب وہ اقوام متحدہ اور امریکی حکومت سے کشمیر حوالہ کرنے کے بارے میں شاباشی اور انعام لینے کے لئے امریکہ گئے ہیں۔کیونکہ عمران کی حکومت کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کو نہیں بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے مسلمان حکمرانوں نے ہمیشہ دنیا میں امت مسلمہ کی بجائے عالمی کفر کا ساتھ دیا ہے لیکن ان ممالک کے مسلمانوں کا اپنے دین اور رسولﷺ کے ساتھ دلی محبت ہے جب کہ پاکستان میں جے یو آئی سمیت مذہبی جماعتیں اور علماء حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اکتوبر میں جے یو آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والا آزادی ملین مارچ جذبہ جہاد کے طور پر ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے اپنے دورے کے موقع پر ریاستی اداروں کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس سے ان اداروں کا امیج مجروح ہوا ہے ہم اس بیان کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا آزادی ملین مارچ عالمی قوتوں کے ایجنٹوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے گاپاکستان کے آئین میں ترمیم کے علاوہ ختم نبوت ایکٹ ختم کرنے کی سازش ناکام بنانے کے لئے سروں پر کفن باندھ کر پاکستانی عوام اس کی حفاظت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کو فروخت کر دیا ہے جمعیت کشمیر فروخت کرنے کے حوالے سے پورے ملک میں آگاہی مہم چلائے گی اسی طرح پی ٹی آئی حکومت سی پیک منصوبے کو بیک رول بنانے کی جو سازش کر رہی ہے جے یو آئی اس سازش کو ناکام بنا دیگی انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کا کامیاب دورہ 28ستمبر کو دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر اختتام پذیر کو پہنچے گا جب کہ 29ستمبر کو جے یو آئی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہو گا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -