زر داری سے فاروق ایچ نائیک کی ملاقات، وکالت نامہ پر دستخط لیے

  زر داری سے فاروق ایچ نائیک کی ملاقات، وکالت نامہ پر دستخط لیے

  

راولپنڈی(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان سے ملاقات کی،ملاقات دو گھنٹے کے قریب جاری رہی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب سے ملاقات کے لیے عدالت سے خصوصی اجازت لی،کچھ پٹیشن فائل کرنا چاہتے ہائی کورٹ میں جس کے لیے وکالت نامہ پر دستخط لے لیے ہیں،پٹیشن فائنل کرلی ہیں جن کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتانا چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ جب پٹیشن عدالت میں جائے گی سب کو معلوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدسے کسی بھی طرح کی کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی،آصف علی زرداری کی طبیعت اچھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالت کی جانب سے اجازت کے باوجود سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، آصف زرداری کی صحت کے لیے میڈیکل بورڈ بیٹھنے کے بعد جو رپورٹ سانے آئے گی اس کے بعد کچھ کہیں گے۔

زر داری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -