جسٹس امین الدین خان کی عدالت کی کاز لسٹ جاری کرنے پربار کے تحفظات

جسٹس امین الدین خان کی عدالت کی کاز لسٹ جاری کرنے پربار کے تحفظات

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں بطورجج نامزدگی کے باوجود ان کی عدالت کی کاز لسٹ جاری کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ فاضل جج کو فوری طور پر مقدمات سے علیحدگی اختیارکرلینی چاہئے۔اس سلسلے میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری کاکہنا ہے کہ جسٹس امین الدین خان کی عدالت کی کازلسٹ جاری ہیں نہیں ہونی چاہئے تھی، انہیں فوری طورپرکیسز سے علیحدہ ہونا چاہئے،سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار فیاض احمد رانجھا نے اس حوالے سے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو خود ہی مقدمات کی سماعت سے معذرت کرلینی چاہئے، لاہورہائیکورٹ بار کے نائب صدر کبیر احمد چودھری نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان ہمارے لئے قابل احترام جج ہیں لیکن عدلیہ کی روایات ہیں جب کسی جج کو سپریم کورٹ میں بطور جج نامزد کردیاجاتاہے تووہ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت چھوڑ دیتے ہیں،ماضی میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید اورجسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد فوری طور پر کیسز کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اورکسی بھی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔

بار تحفظات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -