عوام ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،بابر اعوان

عوام ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،بابر اعوان

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمر ان خان کی قیادت میں وطن عزیز مسائل سے نکل کر جلد ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، عوام حکومت کے خلاف ہر ساز ش کا ڈٹ کر جواب دے رہے ہیں اپوزیشن خالی جھولی کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے ہم اپنے شاندار کارکردگی لے کر جائیں گے جب کہ آئندہ کا پانچ سالہ پروگرام بھی عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا کی رہائش گاہ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وعدوں کے ایفاء کی وجہ سے عوام ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے ہر سازش ناکام ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 2023ء کے انتخابات میں خالی جھولی کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ ہم شاندار کارکردگی لے کر عوام کی عدالت کے روبروہو ں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کے گزشتہ ایک سال کے منصوبے عوامی خدمت اور کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں موجودہ حکومت نے ملک کی ڈگمگاتی کشتی کو ڈوبنے سے بچا کر خوشحالی کی سمت پر چھوڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت عوامی دلوں سے کم نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی آمد پر امریکہ میں ہزاروں کشمیریوں، سکھوں ودیگر کمیونٹی نے بھارت مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

بابر اعوان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -