مہمند، ڈپٹی کمشنر مہمند کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

مہمند، ڈپٹی کمشنر مہمند کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈپٹی کمشنر مہمند کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ مقامی لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ آئس نشے کی روک تھام، پانی، بجلی اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر کیا جائے، عوامی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی ہدایت پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے ضلع بھر میں آئس نشے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور علاقے میں پینے کے پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں نے تعلیم اور صحت کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے یقنین دلایا کہ مقامی انتظامیہ علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ اس لئے ضلع میں بار بار کھلی کشہری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تمام محکموں کے نمائندوں اور انتظامیہ کے تحصیلداران اور دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -