ہزار خوانی،صفائی کی ناقص صورتحال،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

ہزار خوانی،صفائی کی ناقص صورتحال،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ہزارخوانی کے رہایشوں نے علاقے میں صفائی کی ناقص صورت حال پر ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہزارخوانی کے علاقہ یو سی 27،28میں صفائی کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ علقہ مکین مہانہ صفائی کے بل باقائدگی سے ادا کرتی ہے اسکے باوجود بھی متعلقہ صفائی کا عملہ علاقے میں صفائی کرنے نہیں اتے جسکی وجہ سے علاقہ میں صفائی کی بد تر حالات دیکھنے کو ملتے جبکہ نالوں کا گندا پانی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جو علاقہ مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں صفائی کے مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -