ہم نے کسی کا حق کھایا نہ کسی کو کھانے دیں گے،میر ظفر جمالی

ہم نے کسی کا حق کھایا نہ کسی کو کھانے دیں گے،میر ظفر جمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوستہ محمد (آن لائن) ہم نے نہ کسی کا حق کھایا ہے اور نہ کسی کو کھانے دیں گے، آج تک جمالی خاندان نے کسی سے زیادتی نہ کی اور نہ ہی اپنے قوم پر کرنے دیں گے، ہم نے سب کو اپنی برادری کی طرح دیکھا ہے اور آئندہ بھی دیکھتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفراللہ خان جمالی نے تعلقہ گڑھی خیرو سندھ میں گوٹھ بخشلانی جمال کے ظہرانے میں بخشلانی جمالیاقوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر قوم کی بھلائی کا سوچا اور اپنے اقوام جمالی کا میں نے اور سردار محمد ہارون خان جمالی اور میرے دیگر خاندان نے خیال رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یا میرے قوم نے کسی سے زیا دتی نہ کی ہے اور نہ زیا دتی کرنے دونگا چاہئے وہ کسی بھی صوبے میں جمالی قوم کیوں نہ آباد ہوں، میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا کہ ہمارے پروس میں جو بھی اقوام رہتے ہیں ان کو ہم نے ہمیشہ برادری کا درجہ دیا اور ان کے شادی غمی میں برادری کی طرح شریک ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بخشلانی قبیلہ ہمارے بازو ہیں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں آپ لوگ کسی سے زیا دتی نا کریں باقی جو آپ سے زیا دتی کرے گا تو اس کو جواب دینے کی صلاحت آپ رکھتے ہیں۔اس موقع پر لاشار خان بخشلانی جمالی، بگن بخشلانی جمالی، شاہ میر بخشلانی جمالی، حسن علی بخشلانی جمالی اور بڑی تعداد میں بخشلای جمالی موجود تھے۔
ظفر جمالی