رستم،چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار طالب علم زخمی

رستم،چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار طالب علم زخمی

  

رستم (تحصیل رپورٹر) تیز رفتار چنگچی لوڈر سائیکل پر چڑھ دوڑا، سائیکل سوار 11سالہ طالب علم شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر مردان منتقل کردیا۔ واقعات کے مطابق گلبہار رستم کے رہائشی گیارہ سالہ ابوالبیض ولد گوہر جوکہ کلاس ششم کا طالب علم ہے سکول سے چھٹی کے بعد اپنی سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار چنگچی لوڈر اس پر چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے وہ روڈ پر گر کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ چنگچی ڈرائیور جائے واردات سے بھاگ نکلا، رستم پولیس نے لوڈر قبضے میں لیکر ابوالبیض کو فوری طور پر رستم ہسپتال منتقل کردیا جبکہ وہاں سے انتہائی تشویشناک خالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس مردان منتقل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق طالب علم ابوالبیض کی خالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -