کے الیکٹرک بارشوں کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے پرعزم

  کے الیکٹرک بارشوں کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے پرعزم

  

کراچی (پ ر)مون سون کی نئی لہر کے پیش نظر کے الیکٹرک نے بارشوں کے دوران حفاظت کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے کسی بھی قسم کے حفاظتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔پاور یوٹیلٹی اپنے پاور نیٹ ورک کے قابل بھروسہ ہونے اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اپنی ٹیموں کو پہلے ہی ہائی الرٹ کردیا ہے۔کے الیکٹرک کی طرف سے بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر یوینٹو مینٹی نینس،پاور انفرااسٹرکچر کا مکمل معائنہ اور کنڈا ہٹانے کی مہم کے ساتھ ساتھ ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب شامل ہے۔عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ خاص طور کھڑے پانی یا سیلابی صورت حال کے دوران بجلی کے کھمبوں،ٹرانسفارمرز،بجلی کی تاروں سمیت بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔اسی طرح ٹرانسفارمروں،بل بورڈز کے نیچے کھڑے ہونے یا کسی کھمبے کو چھونے یا بجلی کی تنصیبات کے قریب موجود درختوں سے ٹیک لگانے سے گریز کریں۔بچوں کو تنہا مت چھوڑیں۔تنصیبات کے قریب کھیلنے سے منع کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -