سیاحتی شعبے میں بہتر ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے،سید سردار شاہ 

سیاحتی شعبے میں بہتر ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے،سید سردار شاہ 

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی سطح پر خاطر خواہ بہتری اور ڈویلپمنٹ کی ٹوررازم سیکٹرز میں بہت ضرورت ہے۔اس انڈسٹری کو مزید بجٹ کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار منسٹر آف کلچر ٹوررازم سید سردار علی شاہ  نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف  ٹوررازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے آفس میں پریس بریفنگ کے دوران  ایک ویب سائڈ  آن لائن پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مزید ٹوررازم سیکٹر کو ڈویلپمنٹ کرنے کے لئے فنڈ بحال کیے جائیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو  مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کراچی اعجاز احمد شیخ نے کہا کہ کافی محنت اور ریسرچ کے بعد یہ آن لائن ویب پورٹل لاؤنچ کی گئی ہے۔ یہ کمپلیٹ ویب سائڈ ہے۔  یہ آپ کے پرسنل ڈیٹا کو سیف رکھے گی۔اس ویب پورٹل کے ذریعے آپ مختلف ڈیزرٹس کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے کلائنٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔اس ویب سائڈ میں تمام بروشرز اور بکس ڈاؤن لوڈ کردی گئیں ہیں۔ یہ ویب سائڈ اپنے کلائنٹ کو کنٹری وائز بھی بریفنگ دے گی۔ کلائنٹ بذریعہ ای میل اپنے رومز کے لئے تمام ضروریات اشیاء کی فراہمی حاصل کرسکتا ہے۔پروگرام کے آخر میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد پوتہ غلام مرتضی نے صحافیوں اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -