نمرتا کیس: مقتولہ کا ڈی این  اے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف

  نمرتا کیس: مقتولہ کا ڈی این  اے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف

  

کراچی (کرائم رپورٹر)آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت کا سبب جاننے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اجزا لمس جامشورو لیبارٹری بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لمس جامشورو کو نمرتا کے کپڑے اور دیگر اجزا فراہم کردئیے گئے ہیں،ڈی این اے ٹیکنالوجسٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مکمل ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔ڈی این اے ٹیکنالوجسٹ کے مطابق حتمی رپورٹ پولیس اور چانڈکا اسپتال بھیجی جائے گی۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے طالبہ نمرتا کے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -