ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفد کی عصمت صدیقی کی عیادت

  ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفد کی عصمت صدیقی کی عیادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفدنے صدرانتخاب عالم سوری کی قیادت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی علیل والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کی۔انجینئر وسیم فاروقی،اسلام الدین و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی موجود تھیں۔وفد نے ڈاکٹرعصمت صدیقی کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عالم سوری نے اہلیان کراچی اور تمام پاکستانیوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ علیل ہیں اورانہیں اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کا بھی غم ہے،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی کہ وہ امریکا کے دورہ پر ہیں،وہ ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا ئی دلائیں۔