الخدمت کا سندھ اسمبلی میں ملیریا وڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے

الخدمت کا سندھ اسمبلی میں ملیریا وڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے چکن گونیا،ملیریا اورڈینگی وائرس سے بچاؤ کی سب بڑی فیومیگیشن مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف مقامات کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی الخدمت کے رضاکاروں نے اسپرے کیا،سندھ اسمبلی کے مختلف حصوں میں اسپرے کیا گیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور سیکریٹری سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ جی ایم عمر فاروق بھی موجود تھے۔اس موقع پر سید عبد الرشید کا کہنا تھا کہ شہر میں ڈینگی وائرس پھیلا ہوا ہے،جبکہ ملیریا اورچکن گونیا کے خدشات موجود ہیں۔اس ضمن میں الخدمت کی جانب کراچی کی سب سے بڑی فومیگیشن مہم جاری ہے جو اس کا احسن قدم ہے۔ہم اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -