نیسلے پاکستان نوجوان شیفس کو تربیت فراہم کرے گا

  نیسلے پاکستان نوجوان شیفس کو تربیت فراہم کرے گا

  

لاہور (پ ر) نیسلے پاکستان اپنے گلوبل یوتھ اِنی شئیٹِو کے تحت پاکستان میں ینگ کلینری ٹیلنٹس (YOCUTA) متعارف کرا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نیسلے کی بیرونِ گھراشیائے خورد و نوش کی سروس’ نیسلے پروفیشنل‘ کے ذریعے کالج آف ٹوؤرزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) کے طلبہ کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔نیسلے کے عالمی اقدام ’نیسلے نیڈز یوتھ‘، جس کا مقصد 10 ملیَن نوجوانوں کو معاشی مواقع تک رسائی کی فراہمی ہے، کے تحت شروع کیا جانے والا پروگرام YOCUTA نوجوانوں میں پکوان کا ہنر نکھارنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے اُن کی علمی اور عملی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی اور وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار ہوں گے، جبکہ اشیائے خورد و نوش کی صنعت کو دُنیا بھر میں پکوان کے شعبے میں ہنرمند افراد کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔مذکورہ تربیت دو ہفتوں پر محیط ہوگی اور اس میں 40 سے زیادہ طلبہ شریک ہوں گے۔یہ Patisserie ٹریننگ ہوگی جس کے ذریعے میٹھے کی تیاری میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔ کورس میں عملی مشقیں بھی شامل ہوں گی۔نیسلے پروفیشنل کے BEO (بزنس ایگزیکٹو آفیسر) عبد اللہ جاوید نے اس اقدام سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ” نیسلے پروفیشنل کو فخر ہے کہ وہ ایک ایسے کاروبار کا حصّہ ہے جو دوسرے کاروباروں کو کامیاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔

یہ تربیت، جو کمرۂ جماعت میں تعلیم کے علاوہ عملی ہدایات پر بھی مشتمل ہوگی، پکوان کے شعبے میں نیا ٹیلینٹ مہیا کرے گی جو اشیائے خورد و نوش کی بہترخدمات فراہم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ ہم نوجوانوں کو پکوان کی ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کریں گے جس کی بدولت اُن کو روزگار کے حصول میں بھی مدد ملے گی، جو ہمارے گلوبل یوتھ اِنی شئیٹِو کا عالمی اور مقامی سطح پرمقصد ہے۔“

مزید :

کامرس -