رواں مالی سال، 10ہزار دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جائے گی
اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں رواں مالی سال کے دوران پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذریعے 9 ہزار 8 سو 39 نئے دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیسکو 250، گیپکو 150، ہیسکو 400، آئیسکو 530، میپکو 3356، پیسکو 4110، کیسکو 63، سیپکو400، ٹیسکو 500 اور لیسکو کیلئے 80 دیہات کو بجلی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔