ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں،صدر یو ایم ٹی

      ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں،صدر یو ایم ...

  

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)کے صدر براہیم حسن مراد نے ماحولیات کو در پیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے شدیدمسائل کا سامنا ہے اور یہ مسائل مستقبل میں مزید سنگین ہو ں گے۔ان کی روک تھا م اور عوام کی آگاہی کیلئے نوجوان اور طلباء بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یو ایم ٹی اس عالمی مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنے ہاں طلباء کو ہر قسم کی تعلیم و تربیت دینے کے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں یو ایم ٹی اپنے طلبہ و طالبات کے لئے ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ دس درخت لگانا لازمی قرار دینے جارہی ہے۔ہر وہ طالب علم جویو ایم ٹی میں تعلیم مکمل کرے گا وہ دس درخت بھی لگائے گا تو اسے ڈگری دی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور خصوصاََ پاکستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کو درست سمت دی جائے تو وہ اس عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے بہت کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں بڑ ھتی ہوئی شہری آبادیاں، جنگلات کی کٹائی اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ملک میں ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔پاکستان میں جنگلات کی شدید کمی ہے اور دوسری طرف شہری آبادیوں میں تین فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تو ان مسائل کی سنجیدگی سے نہ صرف نوجوانوں کوآگاہ کرنا بلکہ ان کے حل کے لئے انہیں تیار بھی کرنا ہے۔ ہم ہر پلیٹ فارم پر ان مسائل کے حل کے لئے کام کر تے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کر ہے ہیں۔

مزید :

کامرس -