قندیل بلوچ کا قتل،فیصلہ آج سنایا جائیگا

قندیل بلوچ کا قتل،فیصلہ آج سنایا جائیگا

  

ملتان(آئی این پی)سیلفی گرل کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا۔ اہم کیس کا فیصلہ 3 سال 2ماہ اور 11دن کی طویل عدالتی شنوائی کے بعد ملتان کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ (آج)جمعہ تک کیلئے محفوظ کر لیا۔سیلفی گرل معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب۔ اہم کیس کا فیصلہ 3سال 2ماہ اور 11دن کی طویل عدالتی شنوائی کے بعد ملتان کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ماڈل کورٹ میں ہوئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران تمام ملزمان وسیم، مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، ظفر اقبال، عبدالباسط، حق نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل اور جرح مکمل ہونے کے بعد ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے فیصلہ (آج)جمعہ تک کے لئے محفوظ کر لیا۔

قندیل بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -