سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی تجدید کی مقرر کردہ مدت آج ختم ہو جائیگی
پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی تجدید کی مقرر کردہ مدت میں آج ختم ہو جائیگی 27 ستمبر کے بعد سرکاری ملازمین کے ممکنہ طور پر پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے علاوہ ان پر جرمانے بھی عائدکردیئے جائینگے اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملازمین کی درخواست پر سرکاری پاسپورٹ کی تجدید میں دو مہینے کی توسیع کر دی گئی تھی آج 27 ستمبر تک کی مہلت سرکاری ملازمین کودی گئی تھی پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف محکموں، سرکاری ملازمین اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں محکمہ تعلیم، صحت سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین نے تاحال اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی ہے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ سرکاری ملازمین نے پاسپورٹ کی تجدید کی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد ملازمین نے تاحال اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی ہے۔
سرکاری ملازمین