اپوزیشن نے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے سپیکر کو درخواست دیدی 

  اپوزیشن نے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے سپیکر کو ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لئے اسپیکر کو درخواست دے دی۔اپوزیشن کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، سید خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق اس وقت گرفتار ہیں اور تیس ستمبر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ارکان اپنے علاقوں کی نمائندگی سے محروم ہیں جو ان کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کا عہدہ غیر جانب دادی کا تقاضا کرتا ہے،بطور ایوان کے کسٹوڈین اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اپوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -