سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطروزیراعظم کو باہر نہ جانے دیں،پیپلز پارٹی

سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطروزیراعظم کو باہر نہ جانے دیں،پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے بیرونی دوروں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹرزعمران خان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائیں،د دوروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے دورے ان کی اور ملک کی صحت کیلئے نقصاندہ ہیں،خان صاحب ایران گئے تو وہاں اپنے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگا آئے،اب امریکہ جا کر القاعدہ کو پاک فوج کے کھاتے میں ڈال دیا،عمران خان کو یہ بھی سمجھایا جائے کہ عالمی فورم اور کنٹینر میں فرق ہوتا ہے، سلیکٹرزملکی سلامتی کی خاطر عمران خان کو باہر نہ جانے دیں۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان مقدمہ لڑنے کے بجائے پاکستان کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیتے ہیں، خان صاحب ایران گئے تو وہاں اپنے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگا آئے،اب امریکہ جا کر القاعدہ کو پاک فوج کے کھاتے میں ڈال دیا۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے انڈین میڈیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، خان صاحب کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرنے؟ خان صاحب کا عالمی دوروں پر جانا ضروری ہو تو برائے مہربانی کوئی بڑا ساتھ بھیجا جائے۔ سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ سلیکٹرز سے مطالبہ ہے کہ کم سے کم خان صاحب کی بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر ہی پابندی لگا دیں،وزیر خارجہ خود وزارت اعظمی کے خواہشمند ہیں ان پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، ممکن ہے وزیر خارجہ خود خان صاحب سے اس طرح کے غلطیاں کرواتے ہوں،عمران خان کو یہ بھی سمجھایا جائے کہ عالمی فورم اور کنٹینر میں فرق ہوتا ہے، خان صاحب عالمی فورمز پر بھی کان میں کہی جانے والی بات بول جاتے ہیں، سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطر عمران خان کو باہر نہ جانے دیں۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -