پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات کیلئے سفارشات تیار

  پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات کیلئے سفارشات تیار

  

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات کے لئے سفارشات تیار کرلیں، اعلی سطحی کمیٹی سفارشات پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے سیاست دانوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔تھانوں کی انسپکشن کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی،ڈپٹی کمشنر کو تاریخی اختیارات دیئے جارہے ہیں۔سفارشات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ون ونڈو ٹربلز شوٹر کے نام سے36 دفاتر قائم ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر کو انکوائریوں کے بھی اختیارات حاصل ہوں گے۔سفارشات میں صوبائی پولیس شکایات اتھارٹی قائم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔یہ اتھارٹی کسی بھی معاملہ پر سوموٹوایکشن لے سکے گی۔صوبے میں 9ریجنل شکایات اتھارٹیز بھی قائم کی جائیں گی۔اتھارٹی پولیس کی زیرحراست شخص کی ہلاکت کی تحقیقات کرسکے گی،اسے تفتیش کیلئے ضروری ریکارڈ تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

سفارشات تیار

مزید :

صفحہ آخر -