حکومت کا کشمیر پر موقف کمزور،دنیا مودی کیساتھ کھڑی، قمر زمان کائرہ

حکومت کا کشمیر پر موقف کمزور،دنیا مودی کیساتھ کھڑی، قمر زمان کائرہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کو اناڑی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، عوام بدترین مہنگائی اور غربت سے لڑ رہے ہیں، نت نئے ٹیکسوں کا بوجھ لادھا جارہا ہے، اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، حکومت داخلی، خارجی اور سیاسی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بد قسمتی ہے کہ بھارت کے کشمیر میں خوفناک مظالم کے باوجود دنیا مودی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے حکمران درست طور پر اپنا کیس لڑنے کے قابل نہیں ہیں، وہ پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کر رہے تھے، اس موقع پر سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد، چوہدری اسلم گل، ملک عثمان، دیوان شمیم، طاہر ملک، آصف بھاگٹ، رانا حنیف، چوہدری اظہر بھی موجود تھے۔ گوجرانولہ، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ کے اضلاع سے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے قمرزمان کائرہ سے ملاقات کی۔ اس دوران منڈی بہاؤ الدین، گوجرانولہ اور سیالکوٹ میں تنظیم سازی اور خالی عہدوں کو پر کرنے کیلئے بھی مشاورت کی گئی۔ عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی عہدیداران اپنے اضلاع میں پارٹی کو فعال بنائیں، چیئرمین بلاول بھٹو پنجاب کے دورہ پر آرہے ہیں. انکا شاندار استقبال کیا جائے،پارٹی کے اتحاد کیلئے کارکن باہمی اختلافات ختم کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

کائرہ،گف

مزید :

صفحہ آخر -