عالمی ادارہ صحت نے زلزلہ متاثرین  کیلئے ادویات اور سرجیکل ساما ن  ڈاکٹرظفرمرزا کے حوالے کردیا

  عالمی ادارہ صحت نے زلزلہ متاثرین  کیلئے ادویات اور سرجیکل ساما ن ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی ادارہ صحت نے میرپور آزاد کشمیر کے متاثرین زلزلہ کیلئے ادویات اور سرجیکل کا سامان ڈاکٹر ظفرمرزا کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عالمی ادارہ صحت نے ادویات اور سرجیکل کا سامان معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی درخواست بھی بھیجا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے فوری طور پر ادویات میرپور ازاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت کر دی،وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کی مشترکہ ٹیم نے میر پور جا کر نقصان کا اندازہ لگایا تھا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم نے 30 لاکھ سے زائد کی ادویات اور سرجیکل کا روانہ کر رہا ہوں،مشکل اور دکھ کی گھڑی میر پور آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت کے ادارے مکمل دکھی بھائیوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ وزارت صحت کی جانب سے  3 میڈیکل ٹیمیں میر پور میں کام کر رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ آخر -