عوام صفائی مہم میں ساتھ دیں، کراچی سے 5دنوں میں ایک لاکھ 38ہزار تن کچرا اٹھایا: مراد علی شا

عوام صفائی مہم میں ساتھ دیں، کراچی سے 5دنوں میں ایک لاکھ 38ہزار تن کچرا ...

  

 ہ 

کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر قائد سے  5 دنوں میں ایک لاکھ 38 ہزار  ٹن کچرا اٹھایا ہے،  75 ہزار ٹن اسپیشل مہم میں اٹھایا گیا ہے،میڈیا اور عوام صفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے حوالے سے بتایا کہ عارضی جی ٹی ایس بنائے ہیں ابھی کچرا جی ٹی ایس جا ررہا ہے، جی ٹی ایس سے اسی مہینے لینڈ فل سائیٹ جائے گا،ایک مثبت قدم پر تنقید کرنا مناسب نہیں،میڈیا کو درخواست ہے کہ اس مہم کو مثبت طور پیش کیا جائے،میں عوام کو اپیل کرتا ہوں خود بھی اپنا کردار ادا کریں، نیب طلبی سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ مجھے نیب نے 17 ستمبر کو سوال نامہ دیا،24 ستمبر کو بلایا تھا، میں سوالات کے جواب تیار کر رہا ہوں، مجھے کیپٹو پاور پلانٹ کی سبسڈی پر سوال نامہ دیا ہے، نیب پوچھنا چاہتی ہے کہ کی پیٹو پاور کا ٹیرف کون طے کرے گا،  جبکہ آئین میں یہ صوبے کو اختیار ہے، انہوں نے کہاکہ کسی سیاستدان اور شخص سے سختی برتنا مناسب نہیں، شاہد خاقان عباسی سے اچھے طریقے سے پیش آنا چاہئے،وہ پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں، انکی خدمات ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کو آگاہ کیا ہے کہ ہم کرکٹ کے میچز یہاں کرانے کیلئے تیار ہیں، میں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو کراچی میں لائیں۔

مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -