نواز شریف جلد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہونگے‘ نور الحسن تنویر

  نواز شریف جلد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہونگے‘ نور الحسن تنویر

  

ہارون آباد(نامہ نگار)جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن انٹرنیشل افیئرزچوہدری نورالحسن تنویر ایم این اے نے ترجمان حکومت پنجاب شوکت بسرا کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے 1990 میں میاں محمد نوازشریف پہلی دفعہ پاکستان کے وزیراعظم (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

بنے انہوں نے پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی لاتعداد منصوبے کئے جس میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتال، موٹرویز، میٹروز، نئے ایئرپورٹس کی تعمیر، پاکستان چائنہ - سی پیک منصوبہ، جس میں انفراسٹکچر روڈز، بجلی کے کارخانے،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، امن و امان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ شامل ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی میاں نوازشریف سب سے مقبول لیڈر ہیں اور کوئی ان کو انتخابات میں شکست نہیں دی سکا شوکت بسرا عوام کی طرف سے ایک مسترد شدہ شخص ہے لہٰذا اب یہ ڈھٹائی سے غیرجمہوری لوگوں کا آلہ کار کا بن کر عوام کو جھوٹے پراپوگنڈا سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ ان کی جھوٹوں کی خواہش کبھی پوری نہ ہوگی غلام اسحان خان سے لیکر پرویز مشرف تک اور اب یہ نالائق، نااہل، ناکام عمرانی حکومت کی خواہش ہی رہے گی کہ میاں نوازشریف ملک سے باہر چلے جائیں اور سیاست سے ان کا عمل دخل ختم ہوجائے انشائاللہ جلد وہ جھوٹے مقدموں سے باعزت بری ہونگے اور یہ کہ پی پی پی اور اس کی قیادت یعنی بھٹو خاندان کو بھی کوئی آمر ضیائالحق اور پرویز مشرف ختم نہیں کر سکے عمران اور اس کے حواریوں کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہے نتائج تبدیل کر کے الیکشن چرانے والے، چودہ ماہ میں مہنگائی اور عوام پر بے پناہ ٹیکس لگانے والے سیاسی لوٹے اور شازشی ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا مخلوق خدا راج کرے گی انصاف اور سچ کا بول بالا ہوگا اورمیاں نواز شریف ایک بار پھر عوام کی طاقت ان کے ووٹ سے منتخب ہو پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کریں گے اور پاکستان کی تعمیر وترقی کے ادھورے خواب پورے ہونگے۔

نور الحسن تنویر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -