جنوبی پنجاب کی شناخت سرائیکیوں پر مسلط نہ کی جائے‘ غلام فرید کوریجہ

  جنوبی پنجاب کی شناخت سرائیکیوں پر مسلط نہ کی جائے‘ غلام فرید کوریجہ

  

عالی والا(نامہ نگار)سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئر مین و سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد فرزند فرید ؒ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے محمد بخش فریدی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وفاق کو متوازن کرنا ہو گا کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہے تو پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دیاجائے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کلچرل پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے احتساب سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے جنوبی پنجاب کی شناخت سرائیکیوں پر مسلط نہ کی جائے صوبائی خود مختیاری میں تبدیلی سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہو گا اپوزیشن کی مشترکہ سپورٹ اگر فضل الرحمن کو ہو گی تو مارچ حکومت کیلئے خطرناک ہو گا۔ سرائیکیوں اور مظلوم اقوام کی جدوجہد جاری رکھیں گے پھٹی کے ریٹ نہ بڑھائے گئے تو کاشتکاروں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔کسان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں کپاس کی فصلیں زیادہ تر سرائیکی وسیب میں ہوتی ہیں ہم اپنے وسیب کے کسانوں کی خوشحالی چاہتے ہیں اس موقع پر امین خان گوپانگ، حاجی غلام حسین، محمد حسین خان، قاری رحیم بخش اور اللہ بچایا بھی موجود تھے۔

غلام فرید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -