ملتان میں ڈاکو راج‘ بستی ملوک کے علاقہ سے 26لاکھ کے زیورات چوری

  ملتان میں ڈاکو راج‘ بستی ملوک کے علاقہ سے 26لاکھ کے زیورات چوری

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)شہر میں ڈاکو راج، شہری مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق راناعامر لیاقت نے جلیل آباد پولیس کو درخواست دی کہ تین ڈاکو اس کے گودام میں داخل ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس سے 70ہزار روپے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

چھین لئے عزیز ہوٹل چوک کے قریب غلام دستگیر کی بیوی سے پرس چھین لیا گیا جس میں نقدی، زیورات اور موبائل فون تھا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں اکرم سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا گلگشت پولیس کیعلاقے میں رافعہ گل سے 32ہزارروپے اور سعید اختر کی دکان سے ایک لاکھ دس ہزارروپے چھین لئے گئے لکڑ منڈی فیضی روڈ کے رہائشی عاشق نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ چوک فوارہ پر نامعلوم شخص نے اس کی جیب کاٹ لی اور 40ہزار روپے چوری کر لئے چہلیک پولیس کے علاقے سے ہی رانا محمد اشرف کی موٹرسائیکل، پل موج دریا کالونی میں سعید احمد کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، قسور عباس کا موبائل فون چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے طاہر کاموٹرسائیکل، کائیاں پور میں اسلم کے سکول سے 25سو روپے مالیت کا پرندہ، رمضان اور حاکم خان کے موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں نوسربازوں نے ساجد کو موبائل فون سے محروم کر دیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے چاہ ٹوبے والا میں نصرت نذیر کے سکول سے پنکھے اور پانی والی موٹر، قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد عباس کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے فیاض احمد اورو حید رمضان کے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کے علاقے سے محمد سجاد کاموٹرسائیکل، نیوملتا ن پولیس کے علاقے ایم اے جنا ح روڈ پر رشید احمد کے دفتر سے 14عدد لیپ ٹاپ، پانچ کیمرے اور دیگر سامان، ڈاکٹر کاشف اور دیگر آٹھ افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے الپہ پولیس کے علاقے بند بوسن میں محمد نعمان کے گھر سے 13لاکھ 84ہزار روپے مالیت کا سامان، دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد شاہد کا موٹرسائیکل، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں خاتون بی بی کے گھر سے 25لاکھ 75ہزارروپے مالیت کے زیورات ودیگر سامان، گورنمنٹ رسول بخش سکول سے سولر پینل، محمد اختر اور غلام سرور کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں بستی ملوک پولیس کے علاقے سے ہی کریم بخش کے گھر سے تین لاکھ 40ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -