تھانوں میں بند لاوارث گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی تفصیلات طلب

  تھانوں میں بند لاوارث گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی تفصیلات طلب

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ملتان پولیس کو بالآخر تھانوں میں بند لاوارث گاڑیوں کا خیال آہی گیا ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیش ملتان نے عرصہ دراز سے تھانوں میں موجود سینکڑوں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

لاوارث گاڑیوں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز سے عرصہ دراز سے تھانوں میں بند لاوارث سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر بند موٹرسائیکلز۔رکشہ۔کاریں۔و دیگر وہیکلز کے بارے میں مکمل معلومات مانگی ہیں۔جن میں وہیکلز کے انجن و چیسز نمبر۔ماڈل۔رنگ۔یا کس مقدمہ میں وہیکل بند ہے وغیرہ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے قوی امکان ہے پولیس افسران بالکل لاوارث گاڑیوں کی نیلامی بھی کریں۔جس کی وجہ سے یہ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

تفصیلات طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -