سٹیج اداکارہ میرب خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج‘ احاطہ عدالت سے گرفتار

سٹیج اداکارہ میرب خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج‘ ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سٹیج اداکارہ سونیا شہزاد عرف میرب خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔ فاضل عدالت میں ملزمان صغیر اور رمیز کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تھیٹر میں دوران پرفارمینس اداکارہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرکے پولیس تھانہ حرم گیٹ نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے گرین روم میں گھس کر اداکارہ میرب خان سے بدتمیزی کی، ملزمان نے ڈسٹرکٹ عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -